برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

لندن: برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے 84 سالہ قیدی ہلاک ہو گیا۔

برطانیہ میں 19 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جیلوں کے عملے کے 4 ارکان میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں چین کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ اسپین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھپن افراد ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن کالبو بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں  دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت

کیلی فورنیا سے کانگریس کی خاتون رکن کیٹی پورٹر میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اورانہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور نو سو کے لگ بھگ متاثر ہیں۔ 

مکہ، مدینہ اور ریاض میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کا  توسیعی منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں