کورونا وائرس: اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاوْن، رمشا کالونی سیل

افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاوَن اور ایچ نائن سیکٹر میں واقع رمشا کالونی ایچ کو سیل کردیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق دونوں علاقوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزسامنے آئے تھے۔ سیل کرنے کے بعد دونوں علاقوں میں اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج تعینات رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں علاقوں کا معائنہ کررہی ہیں۔ ‏شہزادٹاوَن کی گلی نمبر 6 میں جنازے میں شامل افراد کو علیحدہ کمرے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے ڈی سی نے کہا ہے کہ جنازے میں شرکت کرنے والے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ اس حوالے سےاگر کسی قسم کی مدد چاہیے تو 1166 پر کال کریں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ بہارہ کہو کاعلاقہ بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں