سندھ: ایک لاکھ مستحقین کو زکواۃ فنڈ سے 60 کروڑ روپے جاری

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلی ٰسندھ مراد علی شاہ  کےاحکامات پر محکمہ زکواۃ  نے ایک لاکھ مستحقین کو 60 کروڑ روپے جاری کر دیئےہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ زکواۃ فنڈ سے رقم رجسٹرڈ مستحقین کو فی کس 6 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زکواۃ سندھ نے گزارہ الاوَنس کی رقم مستحقین کےاکاوَنٹس میں ٹرانسفرکردی گئی ہے، سندھ بھرکےایک لاکھ مستحقین زکواۃ متعلقہ بینک سےرقم نکلوا سکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں