کوروناوائرس کے معاشی اثرات کا جائرہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل


اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملکی معیشت پرپڑنےوالے منفی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی نے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دےدی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12 اور سینیٹ سے 13 پارلیمانی رہنماشامل ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکریں گے جبکہ  وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر پارلیمنانی امور اعظم خان سواتی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی صحت ظفرمرزا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاوْن، رمشا کالونی سیل

ترجمان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کوروناوائرس سےمتعلق معاملات کاجائرہ،مانیٹرنگ اورنگرانی کرےگی۔ کمیٹی کورونا وائرس  معیشت پرپڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لےگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پرعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ پارلیمانی کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کریگی جوکمیٹی کےمفصل ٹی او آرز مرتب کریگی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں