سہیل تنویر بھی دھاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے


راولپنڈی: اسٹار کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈاون سے متاثر دھاڑی دار افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔

انہوں نے راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد کے لیے راشن بیگز تقسیم کئے۔

سہیل تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ دھاڑی دار اور ڈیلی ویجر متاثر ہوا ہے۔


انہوں نے صاحب حثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کی ضرور مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت مند افراد کی مدد کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نا ہو۔

سہیل تنویر نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص بار بار ہاتھ دھوئے اور ماسک کا استعمال کرے۔


متعلقہ خبریں