کورونا: پی آئی اے کی خصوصی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کے لیے دی جانے والی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔

پی آئی اے: غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

ہم نیوز نے پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کی اجازت برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خصوصی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ حکومت پاکستان نے صحت اور سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اوربرمنگھم کے لیے روانہ ہونا تھیں۔

مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق خصوصی پروازوں کی منسوخٰی کا فیصلہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہوا کیونکہ حکمت عملی تبدیل کردی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ حکمت عملی میں تبدیلی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔ ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ یقینی بنانے اور اپنی حفاظت کے لیے گھروں پہ ہی قیام کریں۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر گزشتہ روز چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

چار خصوصی پروازوں میں سے ایک نے کینیڈا، دوسری نے لندن، تیسری نے مانچسٹر اور چوتھی نے برمنگھم روانہ تھا۔


متعلقہ خبریں