کورونا، چیئرمین سینیٹ کا تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

ترجمان سینیٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹرز اور اسٹاف کی تنخواہیں ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی پانچ دن کی تنخواہ ، گریڈ 17 سے 19 کی تین دن کی تنخواہ جبکہ  گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کریں گے تو کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں گے تو حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، وسائل کو مل جل کر پورا کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ باقی ادارے بھی آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں۔

 


متعلقہ خبریں