کورونا: سعودی عرب میں مزید 112 کیسز سامنے آگئے

کورونا: سعودی عرب میں مزید 112 کیسز سامنے آگئے

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 112 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق سعودی عرب کی وزارت صحت نے کی ہے۔

کوروناوائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 22 ہزار سے تجاوز کر گئیں

سعودی وزارت صحت کے مطابق اب تک عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1012 ہو گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہو کر تین افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس کی وجہ سے حفظ ماتقدم کے طور پر مکہ، مدینہ اوردارالحکومت ریاض میں مکمل کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا توسیعی منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21,283 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

دنیا میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے اپنی قوت مدافعت کے باعث اس مہلک مرض کو شکست سے دوچار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں