پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے سے انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز میں  آن لائن سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کی وجہ میں گھر سے دفتری امور کی انجام دہی کی پالیسی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت مطمئن حد تک موجود ہے اور اس کے استعمال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور مؤثر  ٹیلی کام خدمات کی دستیابی کے لیے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں