کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

کیمبرج سمیت تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ

فوٹو: ہم نیوز


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں تعلیمی ادارے31 مئی تک بند ہوں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں