قرنطینہ بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار ہے، لفٹیننٹ جنرل افضل

قرنطینہ بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار ہے، لفٹیننٹ جنرل افضل

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود آئی سی یوز میں 9670 بیڈز کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 54 ہزار طبی عملہ موجود ہے۔

ہیلتھ ورکرز مجاہد اور ذخیرہ اندوز ملک دشمن ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ اتوار تک 30 ہزار لوگوں کو ان کی کٹس مل جائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قرنطینہ بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آئی سی یو میں کام کرنے والوں کی کٹ ڈیزائن کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 ہزار طبی عملے کو ایک ڈبے میں سپاہی کی طرح کٹ دی جائے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ 50ہزار کٹس کو صوبوں کی ضرورت کے مطابق ان کو دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں 450 وینٹی لیٹرز خراب تھے لیکن اب ان کی تعداد کم ہو کر صرف 61 رہ گئی ہے۔

کورونا: بطور مسلمان ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابقا انہوں نے کہا کہ 10 اور 15 اپریل کےدرمیان درآمد شدہ ینٹی لیٹرزکی تعداد ایک ہزار ہو جائے گی۔ اعداد و شمار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ 54 ہزار افرادپرمشتمل میڈیکل عملہ موجود ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کل کراچی 50 ہزارتک ٹیسٹنگ کٹس پہنچ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں موجود 80 ٹن سامان کل پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آرومچی سے آٹھ رکنی میڈیکل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی اور اپنی تجاویز دے گی۔

کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چین ہمیں ایک واک تھروٹیسٹنگ مشین بھیج رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشین بڑی جس سے لوگوں کو گزار کر ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ واک تھرو مشین آئندہ ایک ہفتے میں پہنچ جائے گی۔


متعلقہ خبریں