کورونا، سپریم کورٹ نے اپیل دائرکرنے کی حد ایک ماہ بڑھادی


اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاوْن کی وجہ سے سپریم کورٹ نے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے حد میں ایک ماہ کی نرمی کردی ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر سائلین کو دعویٰ دائرکرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاوْن، رمشا کالونی سیل

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے سائلین کوسپریم کورٹ میں فیصلوں کےخلاف اپیل دائرکرنےمیں سفری مشکلات درپیش ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹریوں میں مقدمات دائرکرنے کیلئے22 مارچ سے 21 اپریل تک نرمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سائلین 22 مارچ سے 21 اپریل تک سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں کو بند تصورکریں۔


متعلقہ خبریں