کورونا: ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تربیت کا پروگرام شروع

ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تربیت کا پروگرام شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیت دیں گے۔

قرنطینہ بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار ہے، لفٹیننٹ جنرل افضل

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پانچ لاکھ مریض موجود ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 128 مریض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 417 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ 21 مریض صحت یاب ہو کراپنے گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔

ہیلتھ ورکرز مجاہد اور ذخیرہ اندوز ملک دشمن ہیں، اسد عمر

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اس وقت 575 مریض اسپتالوں میں ہیں جن میں سے 570 مریضوں کی حالت بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے آٹھ جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کا واحد طریقہ ہے کہ سماجی طور پر فاصلہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ غیر ضروری طور پرگھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں اور لوگوں سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں۔

کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہر گھنٹے بعد ہاتھ صابن یا سنیٹائزرز سے دھونا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں