اسٹیٹ بینک، زرمبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی

اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کےزرمبادلہ کے  ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.11 ارب ڈالر  ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموئی طور پر زر مبادلہ  کے  ذخائر 18.74 سے کم ہو کر 18.10 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز