لاک ڈاؤن، ادویات کی ترسیل بند ہو گئی: غلام نورانی

ادویات

جان بچانے والی سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


کراچی: پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین غلام نورانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں ادویات کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔

ادویات کی ترسیل کے لیے اجازت دی جائے، عاطف بلو

ہم نیوز کے مطابق غلام نورانی کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنیز نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ادویات کی ترسیل سے معذرت کرلی ہے جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کوریئر کمپنیز کو ادویات کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

بھارت سے ادویات و طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی کا خاتمہ

صدر ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان عاطف حنیف بلو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے  پولیس، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ ادویات کی ترسیل کرنے والوں کو مارکیٹ آنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد: جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

عاطف حنیف بلو نے گزشتہ روز حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہول سیل کیمسٹ کو ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کی اجازت دیں۔


متعلقہ خبریں