’ آصف زرداری کے حوالے سے غلط ویڈیو سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی‘

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

فوٹو: فائل


کراچی: سابق صدر آصف زرداری کے عتمد خاص ڈاکٹر قیوم سومرو نے بتایا ہے کہ  آصف علی زرداری کے حوالے سے غلط ویڈیو سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو سابق صدر مملکت آصف زرداری کی نہیں ہے۔ وہ اس وقت اپنے گھر پر اور خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالف عناصر کی طرف سے ان کی صحت کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ من گھڑت ویڈیو کو سابق صدر مملکت منسوب کرنا قابل افسوس اورقابل گرفت اقدام ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ جس ویڈیو میں جن کی عیادت کررہے ہیں، وہ شکار پور، سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کی فیڈرل کونسل کے رکن قاضی حفیظ الرحمان ہیں، جن کا انتقال 2017 میں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں