وزیراعظم سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی اور کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے فراہم کردہ آلات پاکستان کی استعداد میں اضافہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھی اس مشکل وقت میں چین کے عوام کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام اور تشخیص کے لیے چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں