’ حکومت مساجد بند کرنے کا اعلان کرتی ہے تو علما ساتھ دیں گے‘


اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اگر حکومت مساجد بند کرنے کا اعلان کرتی ہے تو تمام علما اس کا ساتھ دیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر علما کا اتفاق رائے تھا کہ تالا بندی کا لفظ استعمال نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کرتی ہے تو تمام علما حکومت کا اس فیصلے کا ساتھ دیں گے۔


متعلقہ خبریں