ہماری حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، عمران خان

ہماری حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہماری حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے۔

کمزور طبقے کے تحفظ کیلیے حکومت ہر حد تک جائیگی،عمران خان

ہم نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی ٹی سٹی ایپ کے ذریعے حکومت کو شہریوں کے دروازے پرپہنچا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں تجربے کے بعد یہ سروس ملک کے دیگر شہروں تک بھی پہنچائیں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکرلگانے اور انہیں دیگر سہولتیں گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل ایپ کا اجرا کیا ہے۔

جدید، اہم اورمنفرد موبائل ایپ ضلعی انتظامیہ اورنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےاشتراک سےمتعارف کرائی گئی ہے۔

قطار نہ انتظار، اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئی ایپ کا اجرا

چیئرمین سی ڈی اے اوردیگرحکام نے وزیراعظم کو ایپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایپ کے تحت 43 مختلف سہولتیں شہریوں کوآن لائن فراہم کی جائیں گی۔

نئی ایپ متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاترمیں قطار و انتظارکی زحمت سے بچانا ہے۔

ایپ میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ کی سہولتیں شامل ہیں۔ نئی ایپ کے تحت شہری اراضی فرد، اسلحہ لائسنز، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکسزکی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

نئی ایپ کے ذریعے پیدائش وڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولتیں بھی دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں