پاکستان میں کورونا سے 10ویں ہلاکت، 1302 متاثر

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 1302 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 16 اور پنجاب میں 23 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد صوبہ میں اموات کی تعدا چار ہو گئی ہے۔

سندھ میں 440، پنجاب448، خیبرپختونخواہ 147، بلوچستان 131، گلگت بلتستان 107، اسلام آباد 27 اور آزادکشمیر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب چار، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

اسلام آباد کا علاقہ شہزاد ٹاؤن اور سیکٹر ایچ نائن میں واقع رمشا کالونی کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں، دونوں علاقوں میں کورونا وائرس کا ایک ایک مثبت کیس سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی سفارت خانے کے مطابق پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم  اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کرلیے گئے ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے اٹھاون کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کو ماہانہ سترہ ہزار پانچ سو روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کو سیل کردیا گیا.


متعلقہ خبریں