کورونا وائرس: دنیا میں 24 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور532,119 متاثر ہیں۔

متاثرہ مریضوں میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا جہاں مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔گورنر نیوجرسی کے مطابق 25سو کے قریب کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے کورونا سے لڑنے کے لیے 2 ٹریلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا ہے۔ رقم کم آمدنی والے افراد کی براہ راست امداد کے علاوہ معیشت کی بحالی اور طبی سہولتیں بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میکسیکو نے امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو بارہ افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ وائرس سے اسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور دس ہزار  سے زائد صحت یاب ہوئے۔

کورونا اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد  چار ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد  کی  تعداد 56 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

نائب وزیراعظم اور صوبائی وزیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ بیس پاکستانی شہریوں میں بھی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانیہ میں مزید 115  افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں اورمجموعی ہلاکتیں 578 ہوگئی ہیں۔

چین میں کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ ملک میں کورونا کے صرف تین ہزار نو سو سینتالیس مریض زیر علاج رہ گئے ہیں اور چوہتر ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔  کورونا وائرس کے سبب چین میں3292 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں