امریکہ: ایک ہفتے میں30 لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار

امریکہ: ایک ہفتے میں30 لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار

فائل فوٹو


واشنگٹن: کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاون کرنے سے امریکہ میں بےروزگار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں 33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے ہیں۔ 1982 میں695،000 لوگ بے روزگار ہوئے تھے اور2020 کی تعداد پچھلے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل اعدادوشمار کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔1996 سے2020 تک امریکہ میں اتنی بے روزگاری نہیں دیکھی گئی۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں85,594 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور1300 ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی تین ریاستوں کیلیفورنیا، نیویارک اور ایلینوائے میں مکمل لاک ڈاؤن کے سبب کاروباری مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔  ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں