ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، صوابی، مظفرآباد، کوٹلی، ٹیکسلا، حسن ابدال،  اٹک، چکوال، گوجر خان،  جہلم، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں اور منڈی بہاوالدین میں گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا سلسلہ جمعہ کی صبع سے رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، کالام، سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی، مردان، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، مٹھی، بارکھان، سبی، شہید بینظیر آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں