میکسیکو: امریکیوں کیلئے سرحد بند کرنے کا مطالبہ

میکسیکو: امریکیوں کیلئے سرحد بند کرنے کا مطالبہ

میکسیکو کے شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پار سے آنے والے امریکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

شہریوں کا ماننا ہے کہ بغیر کسی ٹیسٹ یا اسکرینگ کے میکسیکو آنے والی امریکی اپنے ساتھ یہاں وائرس لا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر

امریکی شہریوں کی آمد کو روکنے کیلئے امریکی ریاست اریزونا کے جنوب میں واقع سونورا کے شہریوں نے میکسیکو کی طرف آ نے والی ٹریفک کو بھی گھنٹوں بلاک کیے رکھا۔

شہریوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور سائنز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے امریکیوں کو ’اپنے گھر میں رہو‘ کا پیغام دیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں کورونا کے تصدیق شدہ صرف 500 کیسز ہیں جبکہ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 ہزار سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 24 ہزار سے زائد اموات

میکسیکو اور امریکہ کا بارڈر سوائے انتہائی ضروری آمد ورفت کے ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے بند ہے تاہم شہریوں کا کہنا یے کہ اس محدود نقل و حمل کے دوران بھی وائرس یہاں منتقل ہو سکتا ہے کیونکہ بارڈر پر کوئی اسکریننگ یا ٹیسٹنگ کا نظام موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں