عارف والا میں بارش کی وجہ سے چھت گرگئی، چار جاں بحق


لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر عارف والا میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے تب کر چار افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسیکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں