اسٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس  میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس27267 پر تھا اور کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں 70 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

 

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں آج 141,970,621 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,934,549,041 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور کاروبار کا اختتام 38 پوائنٹس کے اضافے سے27267 پر ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر  157,443,730 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت5,217,206,728 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور مجموعی طور پر1336 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس28 ہزار 564 پر تھا اور دن کے اختتام پر27228 رہا۔


متعلقہ خبریں