روپے کی قدر میں حیرت انگیز طور پر بہتری

فوٹو: فائل


کراچی: اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر چار روپے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلز کے مطابق ایک ڈالر 169 روپے سے کم ہوکر 165 روپے ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں کمی اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ہوئی۔

مزید پڑھیں: امریکہ: ایک ہفتے میں30 لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار

فاریکس مارکیٹ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد یہ 169 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔


متعلقہ خبریں