ڈی جی خان میں دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر میں دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 24 ہزار سے زائد اموات

ان کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے مطابق دونوں ڈاکٹرز خطرے سے باہر ہیں اور طبیعت زیادہ خراب نہیں۔

دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں