پاکستان کا مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

پاکستان کا مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو


واشنگٹن/اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی میشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور یورپ میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کے جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے یہ مطالبہ کیا۔

پاکستان کے سفارتی مشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی میں اسلام دشمن تنظیموں اور ہندو توا جیسے انتہا پسند نظریات کا احاطہ بھی کرنا چاہیے۔

سفارتی میشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کو موثر اور جامع بنانے کے لیے بہت سی تجاویز دی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی کی تجاویز زیرغورآئیں گی۔

اقوام متحدہ نے2006 میں حکمت عملی بنائی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا لیکن اس کا اطلاق صرف القاعدہ ، داعش اور ان سے وابستہ افراد اور تنظیموں پر کیا گیا۔

مذکورہ پالیسی کا ہر دو سال بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔ رواں برس جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا اطلاق بلا تفریق تمام دہشتگرد تنظیموں پر کیا جائے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں تجاویز پیش کرنے سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے مشاورت کی ہے جس نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں