ذخیرہ اندوز مافیا سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ذخیرہ اندوز مافیا سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ صوبے کے عوام کو مقررکردہ قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اب تک نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے تین کا تعلق پنجاب سے تھا۔

صوبے میں اب کورونا وائرس کے 408 افراد کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ڈی جی خان کے قرنطینہ سینٹر میں کام کرنے والے دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 24 ہزار سے زائد اموات

ان کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے مطابق دونوں ڈاکٹرز خطرے سے باہر ہیں اور طبیعت زیادہ خراب نہیں۔

دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں