کورونا، چین نے امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

گلگت: کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں چین کی جانب سے امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چینی وفد نے امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا۔

سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار N95 ماسک، 5 وینٹی لیٹر،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹ،2 ہزار میڈیکل کپڑئے شامل ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گورنرسنکیانگ نے10ٹن ضروری آلات اور اشیا بطور امداد دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ذخیرہ اندوز مافیا سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، عثمان بزدار

انہوں نے بتایا کہ آلات اور اشیا میں وینٹی لیٹر،ماسک،ٹیسٹ کٹ اور دیگر ضروری چیزیں بھی شامل ہیں۔

فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں آج بھی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، اب تک 633 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 91 مریضوں میں وائرس کی تشخیص اور 332 کے نتائج کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں میں صرف 15 ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔

فیض اللہ فراق کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ٹرانسمیشن والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں