ہم ٹی وی ہمیشہ کچھ نہ کچھ اچھا کرتا ہے، مایا علی

پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ مایا علی نے ہم نیٹ ورک کی کاوش ’ہم درد‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹی وی ہمیشہ کچھ نہ کچھ اچھا کرتا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ نیک کام ہمیشہ خود شروع کریں اور پھر دوسروں کو اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی دعوت دیں۔

مایا علی نے ہم نیٹ ورک کی امدادی مہم ’ہم درد‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی ہمیشہ کچھ نہ کچھ اچھا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم درد مہم مشکل وقت میں سہارا ہے، ریما خان

انہوں نے کہا کہ ’ہم درد‘ جیسی مہم سے نہ صرف معاشرے کی فلاح ہوتی ہے بلکہ دوسروں کا حوصلہ بھی بڑھتا ہے۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنا اور مثبت سوچ رکھنا سب کےلیے ضروری ہے۔

پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلنے سے متوسط اورغریب طبقے کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے۔ زندگی کا پہیہ جام ہونے سے دہاڑی داروں کے روزی کمانا محال ہو گیا ہے۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘  کی مہم شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم درد بن کر آگے بڑھیں اور مزدوروں کی مدد کریں، علی انصاری

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں