قیدیوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنانے کا حکم

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنائی جائے اور کوشش کریں سات دن میں قیدیوں کی رقم ادا کر کے ان کو رہا کیا جائے۔

ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ہدایت دی کہ جیل حکام کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی ضمانتیں دائر کریں۔ مخیر حضرات سے رابطہ کر کے قیدیوں کی دعیت یا جرمانے کی رقم ادا کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہوئی کورٹ نے استفسار کیا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے اور کتنے لوگ آنا باقی ہیں؟ یکم جنوری سے 12 فروری تک کتنے لوگوں کی ائیرپورٹ پر سکریننگ کی گئی ؟ حکومت کو پتا تھا کہ چین میں یہ وبا آ چکی ہے پھر خاطر خواہ اقدامات کیوں نہیں کیے ؟

وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ 4407 لوگ ایران گئے تھے جن میں 317 پاکستان آنا باقی ہیں۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ یا تو حکومت کے پاس مکمل ڈیٹا نہیں یا درست معاونت نہیں کرنا چاہتی۔ بظاہر لگ رہا ہے حکومت عدالت سے ڈیٹا اور معاملات چھپانا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں