لاک ڈاؤن وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر خارجہ 

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن  وقت کی  اہم ضرورت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، پہلا فیصلہ یہ ہوا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین رابطے میں مزید بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے صوبے اپنے اپنے نمائندے نامزد کر دیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں قائم ہو گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وبائی عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہیلتھ ورکرز نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت ان کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ  بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی سہولت کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی آر کی نئی مشینز خرید رہے ہیں جس سے ٹیسٹنگ کی استعداد دوگنا ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو اشیائے ضرورت باقاعدگی سے میسر آتی رہیں ، کل اجلاس میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، مختلف طبقہ فکر کے جید علمائے کرام کی آرا بھی ہمارے سامنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ یہ ہوا کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات محدود ہوں، محدود اجتماعات کیلئے نوٹیفکیشن نکالنا کافی نہیں،عوام الناس کو قائل کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں