رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق


مردان سے تعلق رکھنے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت ظاہر نہیں کرتا تاہم عبدالسلام آفریدی نے اپنی شناخت خود ویڈیو بیان جاری کرکے ظاہر کی۔

عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ وہ مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا میں مبتلا

صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 150 کے قریب کیسز منظر عام پر آچکے ہیں جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر 1200 سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ نو افراد ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے پی پی پی رہنما آئیسولیشن میں ہیں۔


متعلقہ خبریں