قوم مرتی ہے تو مرجائے مگر عمران خان کو انتقام کی پیاس بجھانی ہے، شہباز شریف

عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کورونا جیسی مصیب کا شکار ہے مگر پاکستان میں حکومت کی پہلی ترجیح اپوزیشن کو جیل بھیجنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ساری دنیا متحد ہو کر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے مگر ہماری قوم مرتی ہے تو مر جائے مگر عمران خان کو انتقام کی پیاس بجھانی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دارہوں گے، ایک طرف قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مشکل میں حالات مایوسی پھیلائی، ترجمان بلاول

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کا وقت نہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں