عازمین حج کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سرکاری حج 2020 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان وفاقی مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری عازمین حج اپنے بینکوں میں میڈیکل فارم 10 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں توسیع کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر کی گئی۔

اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ 2020 کرنے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستانی حجاج کے کوٹے میں اضافہ

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں وزارت مذہبی امور سے  کہا گیا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کیا جائے۔

سعودی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں