پنجاب اور اسلام آباد میں لاک ڈاؤن، ہیلتھ عملہ مشکلات کا شکار

پنجاب اور اسلام آباد میں لاک ڈاؤن، ہیلتھ عملہ مشکلات کا شکار

اسلام آباد: پنجاب اور اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیلتھ عملے کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور شہر اقتدار اسلام  آباد میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد پرائیوٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن ٹیکسی سروس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہے۔

اس بابت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو اسپتال اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کا بڑا مسئلہ در پیش ہے،  ہیلتھ عملےکو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کی جائے۔

مزید پڑھیں: رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق

وائے ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کو فیملی سے الگ رکھا جائے اور اسپتال کےقریب رہائش کے انتظامات کیے جائیں اور ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کو ہیلتھ انشورنس بھی دی جائے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر میں دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 24 ہزار سے زائد اموات

ان کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے مطابق دونوں ڈاکٹرز خطرے سے باہر ہیں اور طبیعت زیادہ خراب نہیں۔

دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں