گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ گیس صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے اس لیے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے شعبے میں ضروری ادارہ جاتی اصلاحات لائی جائیں گی،عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھی جائےگی۔


متعلقہ خبریں