پنجاب میں سی این جی کی قیمت 9روپے فی لٹر کم کردی گئی


لاہور: پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں نو روپے  فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

آل پاکستان سی  این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجا ب میں سی این جی کی نئی قیمت نئی قیمت 84 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔سی این جی اسٹیشنز پر قیمتیں کم ک ردیگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 15 روپے سستا

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نچلی ترین سطح پر آنے کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں