19 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی کس دیں گے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے ،احساس پروگرام کے تحت 19 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی کس دیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چار لاکھ مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ 11 ار ب 40 کروڑ روپے کا معاشی پیکج ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید ضرورت پڑی تو ترقیاتی فنڈز سے کٹوتی کریں گے اور مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں