کورونا: سندھ میں متاثرین کیلیے امدادی رقم چھ ہزار روپے مقرر

کراچی میں لوڈ شیڈنگ جاری، 24 گھنٹوں میں بہتری کی یقین دہانی

کراچی: صوبہ سندھ نے مستحق افراد کے لیے امدادی رقم تین ہزارروہے سے بڑھا کر چھ ہزارروپے کردی ہے۔

مستحق کو تین ماہ کا راشن اور پانچ ہزار نقد دیئے جائیں، بشریٰ انصاری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیر صدارت منعقدہ راشن کی ترسیل کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ مستحق افراد کی امدادی رقم میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت سندھ مزید فنڈز بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہر ضلع کو دو کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل شام سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

عوام کے لیے ریلیف: سوا کھرب روپے کے منصوبے کا اعلان

امتیاز شیخ کے مطابق راشن پہنچانے کا کام قائم کردہ کمیٹیاں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، خشک دودھ اور چینی سمیت دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے راشن پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت امداد کے لیے مزید فنڈز بھی دے گی۔

19 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی کس دیں گے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ یومیہ اجرت کے افراد کی مدد اور انہیں راشن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ترسیل کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کو فی کس تین ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں