فلورملزایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت کو 31 ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ


لاہور: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نطر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو 31 ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دے دیا گیا۔

اڈھائی کروڑ روپےمالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے میں آٹےکی قلت نہیں ہونےدیں گے۔ پنجاب حکومت اورعوام سےہرممکن تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ گندم کی نئی فصل تیار ہوگئی ہے۔فلورملز کے لیے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں