وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی رجسٹریشن 31مارچ سے شروع کی جائےگی اور ان کے ذریعےلوگوں کےگھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینےکی اشیا بنانےوالی فیکٹریاں بھی کام کرتی رہیں گی، ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی فراہمی نہیں روکی جائےگی۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے اپنی معیشت اور عوام کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے جبکہ ہماری ٹیکس کولیکشن 45ارب ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اس کے اثرات آتے ہیں، مکمل لاک ڈاوَن کی صورت میں انتہائی غریب طبقے کی فکر تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سامان کی نقل وحمل کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کی مکمل اجازت ہوگی ،گڈز ٹرانسپورٹ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں