بلوچستان حکومت کا تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈز بنانے کا فیصلہ


کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے وفاق کو قرنطینہ اور کورونا وارڈز کے قیام بارے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 33 اضلاع میں 68 قرنطینہ اور 77 آئسولیشن وارڈز قائم ہوں گے۔ قرنطینہ میں 6 ہزار370 بیڈز جبکہ آئسولیشن وارڈز میں 992 بیڈز دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع کے 10 قرنطینہ میں 5 ہزار897 بیڈز  جبکہ اس سے قبل 11 اضلاع کے 14 آئسولیشن وارڈز میں 534 بیڈز قائم تھے۔


متعلقہ خبریں