عمران خان کا اعلان کردہ انسداد کورونا پیکج خوش آئند قرار

آئی ایم ایف

بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ انسداد کورونا پیکج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے فوری طورپر فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام کے لیے ریلیف: سوا کھرب روپے کے منصوبے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ بورڈ اس کی جلد منظوری دے دیگا۔

انہوں ںے پاکستان سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر کاربند ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

آئی ایم ایف امریکہ کی پراکسی ہے، وہ جو چاہے گا پاکستان سے کرالے گا: رضا ربانی

ایم ڈی آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے اس امید کا اظہار بھی اظہار کیا ہے کہ ریلیف پیکج سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے فوری فنڈز کی فراہمی کا جو مطالبہ کیا ہے کہ اسے وہ ریلیف سرگرمیوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں