کورونا، این ڈی آر ایم ایف نے7 ارب 90 کروڑ روپےجاری کردیے


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈزدیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر این ڈی آر ایم ایف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے وزیراعظم کو کورونا کے خلاف فنڈنگ پربریفنگ دی۔

سی ای او نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ نے وزیراعظم کو بتایا کہ فنڈز سے ٹیسٹ کٹس، موبائل ایکسرے مشینیں اور وینٹی لیٹر خریدے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1268 متاثر

جنرل ندیم احمد نے وزیراعظم کو قدرتی آفات سے بچنے کے 24 منصوبوں پربریفنگ دی۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبوں کیلئے 7 کروڑ 11 لاکھ  ڈالر کے فنڈز فراہم کردیےہیں۔ منصوبوں میں فلڈ پروٹیکشن اور ریسکیو محکموں کی بہتری شامل ہے۔


متعلقہ خبریں