کراچی: خاتون کی اے ٹی ایم سے منفرد چوری

کراچی: خاتون کی اے ٹی ایم سے منفرد چوری

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ نے جب صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے تو ایسے میں خاتون نے اے ٹی ایم مشین کے بوتھ سے چوری کی ایک ایسی منفرد واردات کی کہ بینک کے عملے سمیت سیکورٹی پہ مامور ادارے کے اہلکار دنگ رہ گئے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت

ہم نیوز نے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں داخل ہونے والی خاتون سینیٹائزر کٹ نکال کر فرار ہوئی۔

شہر قائد میں چوری کی منفرد واردات یو پی موڑ نارتھ کراچی میں نصب اے ٹی ایم مشین پر کی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کے طور پر پورے ملک میں بینکوں اور مالیاتی اداروں نے اپنے بوتھوں میں سینیٹائزرز کٹس لگائی ہیں تاکہ صارفین اے ٹی ایم مشین استعمال کرنے کے بعد اس سے اپنے ہاتھ صاف کرلیں۔

کورونا اپ ڈیٹ

یہاں یہ بات بھی مدنظر رکھنے کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں ذرائع ابلاغ پہ آتے ہی پورے ملک میں سنیٹائزرز، ماسک اور صحت و صفائی کے حوالے سے لازمی قرار دی جانے والی اشیا کی قلت پیدا ہوئی ہے۔

حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ تسلسل کے ساتھ چھاپے مار رہی ہے، ذخیرہ اندوزوں سے سنیٹائزرز اور ماسک برآمد کیے جارہے ہیں لیکن تاحال ان کی دستیابی یقینی نہیں بنائی جا سکی ہے۔

لاک ڈاؤن، ادویات کی ترسیل بند ہو گئی: غلام نورانی

اس وقت بھی ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں سنیٹائزرز، ماسک اور حفظان صحت کے لیے ضروری دیگر اشیا کی یا تو قلت ہے اور یا پھر ان کی کئی گنا زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں لیکن دوسری جانب ایسے اداروں اور افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خلق خدا میں مفت ماسکوں اور سنیٹائزرز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں