قطرایئرویز کی پاکستان میں خالی جہازوں کی لینڈنگ کی درخواست مسترد


آسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قطرایئرویز کی پاکستان میں خالی جہازوں کی لینڈنگ کی درخواست مسترد کردی.

قطرائیرویز نے فیری فلائٹس چلانے کیلئے سی اےاے کو اجازت نامے کی تجدید کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

قطرائیرویزکو سی اےاے نے تین فیری پروازوں کوپاکستان لینڈنگ کی خصوصی اجازت دی تھی۔ تینوں فیری فلائٹس نے خالی آکرمسافروں کو لے کر واپس دوحہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

سی اے اے کے مطابق برطانیہ، امریکا اور دیگرممالک جانے کے منتظرمسافروں کیلئےاجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں