عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اجلاس  اتوار کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے بنی گالہ میں ہو گا، وزیراعظم کورونا وائرس سےنمٹنےکے لیے پارٹی ارکان سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کورونا وائرس سےمتعلق تجاویز دے گی جبکہ وزیراعظم لاک ڈاوَن، معیشت اور ملکی ضروریات پر بات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سیاسی جماعتوں کےتعاوَن پربھی بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں